امریکی حملے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی کھلی خلاف ورزی؛ایران

حملے کے نتائج کی ذمہ داری امریکا سمیت دیگر تمام فریقوں پر عائد ہوتی ہے،ترجمان ایرانی وزارت خارجہ 

Jun 27, 2026 | 14:39:PM
امریکی حملے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی کھلی خلاف ورزی؛ایران
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہاہے کہ ایران پر تازہ امریکی حملے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے ایک بیان میں کہاہے کہ حملے کے نتائج کی ذمہ داری امریکا سمیت دیگر تمام فریقوں پر عائد ہوتی ہے، ایران کی ساحلی نگرانی کی تنصیبات پر حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسحاق ڈار کا عباس عراقچی سے رابطہ، امن و استحکام کے عزم کا اعادہ
اسماعیل بقائی کے مطابق امریکی حملے جنگ بندی سے متعلق ایم او یو کی شق 1 کی صریح خلاف ورزی ہے۔