اسحاق ڈار کا عباس عراقچی سے رابطہ، امن و استحکام کے عزم کا اعادہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں امن و استحکام کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے خطے کے امن و استحکام کے حصول کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
ترجمان کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امن عمل کو آگے بڑھانے میں پاکستان کی مسلسل حمایت کو سراہا، ایرانی عملے اور ماہی گیروں کی محفوظ وطن واپسی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں:ڈیزل کی قیمتوں میں نیا طوفان!
بتایا گیا ہے کہ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔