سابق عالمی چیمپئن جینی سمپسن دل کا دورہ پڑنے کے بعدہسپتال سے ڈسچارج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) امریکہ کی اولمپک میڈلسٹ اور سابق عالمی چیمپئن جینی سمپسن کو دل کا دورہ (کارڈیک اریسٹ) پڑنے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ 39 سالہ ایتھلیٹ کو شمالی کیرولائنا کے شہر ریلی میں ایک کمیونٹی ایتھلیٹک ایونٹ کے دوران طبی ایمرجنسی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
اطلاعات کے مطابق جینی سمپسن “سر والٹر رننگ” کے زیر اہتمام منعقدہ ایک میل رننگ ایونٹ میں شرکاء کی رہنمائی کر رہی تھیں جب وہ اچانک گر کر بے ہوش ہو گئیں اور انہیں فوری طور پر سی پی آر دیا گیا۔ موقع پر موجود افراد نے خودکار ڈیفبریلیٹر (AED) کے ذریعے ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔
ان کے ادارے “فلیٹ فِیٹس” نے انسٹاگرام پر جاری بیان میں کہا کہ جینی سمپسن کو ڈیوک یونیورسٹی اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے اور وہ اب اپنی صحتیابی کا عمل شمالی کیرولائنا میں جاری رکھیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:موٹرسائیکل سوار خبردار! آج سے سخت کارروائی کا حکم
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایونٹ کے دوران انہیں اچانک کارڈیک اریسٹ ہوا، تاہم فوری طبی امداد کی بدولت ان کی جان بچائی گئی۔
جینی سمپسن نے اپنے کیریئر میں شاندار کامیابیاں حاصل کیں، جن میں 2011 کی ورلڈ چیمپئن شپ میں 1500 میٹر گولڈ میڈل، 2013 اور 2017 میں سلور میڈلز جبکہ 2016 کے ریو اولمپکس میں کانسی کا تمغہ شامل ہے۔ انہوں نے 2024 میں پروفیشنل رننگ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔