انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر سستا ہوگیا۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر7 پیسے سستا ہوا ہے اورانٹربینک میں ڈالر 283 روپے 60 پیسے پرٹریڈ ہورہا ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں چھ پیسے کا اضافہ ہوا تھا جبکہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارمیں منفی رجحان کے باعث سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:محرم الحرام ، پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ
گزشتہ روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور 600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس ایک لاکھ 23 ہزار 417 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا،بعدازاں ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں اچانک مندی چھاگئی،اور کاروبار کے اختتام پر100 انڈیکس 715 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 22 ہزار 46 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔