ملتان: پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، 2 گرفتار

Jun 27, 2023 | 21:37:PM
ملتان: پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، 2 گرفتار
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مہر عمران) ملتان کے تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو کو گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق فاطمہ جناح کالونی میں ڈولفن فورس کے جوانوں کا آمنا سامنا ڈاکوؤں سے ہوا جہاں فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور تعاقب کے دوران ایک ڈاکو فائر لگنے سے ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے دو ساتھیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس تھانہ مخدوم رشید نے موقع پر پہنچ کر مزید کارروائی کا آغاز کردیا۔

یہ بھی پڑھیے: عید قرباں قریب آتے ہی مویشی چوری اور چھیننے کی وارداتیں تیز