عید قرباں قریب آتے ہی مویشی چوری اور چھیننے کی وارداتیں تیز

Jun 27, 2023 | 20:04:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جاوید قائم خانی) عید قرباں قریب آتے ہی مویشی چوری اور چھیننے کی وارداتیں تیز ہوگئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے فیڈرل بی بلاک 8 میں مسلح ملزمان ہائی روف میں سوار ہو کر آئے اور شہری کو اسلحہ کے زور پر لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ملزمان نے پہلے جانوروں کی حفاظت پر مامور نوجوان کو لوٹا بھر ٹینٹ سے بکرے کھولے اور گاڑی میں دال کرفرار ہو گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں: وزیر دفاع خواجہ آصف کی ڈھابے پر نان چنے کھانے کی ویڈیو وائرل

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے ایک ملزم نے شہری کو اسلحہ دیکھایا دوسرے ملزم نے موبائل فون اور جیبیں کھنگالیں، شہری سے فارح ہونے پر ہائی روف گاڑی میں دو قربانی کے بکرے ڈالے اور فرار ہوگئے جبکہ ٹینٹ میں قیمتی بکرے اور بیل موجود تھے۔

دوسری جانب پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے بکرے اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔