وزیر دفاع خواجہ آصف کی ڈھابے پر نان چنے کھانے کی ویڈیو وائرل

Jun 27, 2023 | 18:52:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سیالکوٹ میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کی ڈھابے پر نان چنے کھانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ 

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے گزشتہ روز اپنے انتخابی حلقے کادورہ کیا، ان کے ہمراہ  سابق مئیر توحید اختر اور مقامی لیگی قیادت نے بھی علاقے کا دورہ کیا، ان کو علاقے کے مسائل کے حل کے لئے گذارشات کی گئیں، جس پر انہوں نے شہریوں کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی امور الیکشن کمشنر کو سونپنے کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

وفاقی وزیر نے اپنے حلقے کے دورے کے دوران لہائی بازار (Lahai Bazar) میں نور حسین چنے والا کے ڈھابے سے لیگی کارکنوں کے ساتھ نان چنے بھی کھائے۔ جس کی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے، ویڈیو میں وفاقی وزیر کو ساتھیوں کے ہمراہ بازار میں بیٹھے نان چنے کھاتے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔