اسلام آباد سے گدھے کی گوشت کی برآمدگی کیس میں تحقیقات جاری، ایک غیرملکی گرفتار

Jul 27, 2025 | 19:17:PM
اسلام آباد سے گدھے کی گوشت کی برآمدگی کیس میں تحقیقات جاری، ایک غیرملکی گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد اویس)اسلام آباد میں گدھے کے گوشت کی برآمدگی کیس کی تحقیقات جاری ہیں، گرفتارغیرملکی کا نام ’’زونگ وی‘‘حال ہی میں 90 دن کے ویزے پر پاکستان پہنچا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گوشت کسے اور کہاں فروخت کیا جاتا تھا، اس حوالے سے کوئی دستاویز نہیں مل سکی ہے، گدھوں کو کاٹنے والی جگہ سے سینکڑوں کھالیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق گدھوں کی کھالیں گوادر لے جا کر بیرون ملک ایکسپورٹ کی جاتی تھیں، پنجاب کے مختلف علاقوں سے شہری یہاں گدھے فروخت کرنے آتے تھے۔

چھاپے کے وقت موقع پر موجود پاکستانی افراد فرار ہوگئے تھے، گدھے جگہ کاٹنے والی جگہ کا مالک جیانگ لیانگ بیرون ملک ہے، غیرملکی کوٹرانسلیٹرکی سہولت حاصل،تفتیش میں تاحال خاطرخواہ معلومات نہ مل سکیں، کیس میں مزید تحقیات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شارک مچھلی کی مدد سے سمندری طوفانوں کی پیش گوئی کی کوشش