روپے پر دباؤ ایک دو ہفتوں میں ختم ہو جائیگا، مفتاح اسماعیل

Jul 27, 2022 | 12:27:PM
 روپے پر دباؤ ایک دو ہفتوں میں ختم ہو جائیگا، مفتاح اسماعیل
کیپشن: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل  (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل  نے کہا ہےکہ ڈیفالٹ کے خدشات ختم ہو چکے ہیں اور پالیسی سازوں کو بھی یہ معلوم ہے، آئی ایم ایف سے قرض کی آمد ہفتوں میں مکمل ہو جائے گی، آئی ایم ایف کے ڈائریکٹرزکی یکم تا 15 اگست چھٹی ہے، اسی لئے میٹنگ میں تاخیر ہے۔

اسلام آبادمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ روپے پر دباؤ ایک دو ہفتوں میں ختم ہو جائے گا، پاکستان میں ڈالر کی آمد جلد ہی آؤٹ فلو سے زیادہ ہوگی اورشرح مبادلہ مستحکم ہوگا،جلد پالیسی پلان بنایا جائےگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ درآمدات میں کمی اوربرآمدات 3 ماہ میں بڑھ جائیں گی،زرمبادلہ ذخائر بڑھانے کیلئے دوست ملک سے ڈالر ذخائر کی درخواست کی تھی لیکن دوست ملک نے درخواست یہ کہہ کر رد کردی کہ پہلے کبھی قرض واپس نہیں کیا گیا، پھردوست ملک نے حکومتی ملکیتی اداروں میں حصص خریدنے پر آمادگی ظاہر کی،دوست ملک ہماری مدد کرنا چاہتا ہے اورپاکستان کو ایک اچھا سودا دے رہا ہے،عوام کو مسائل سے نکالنے کیلئےہر ممکن کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیںایک اور اہم شخصیت کا استعفیٰ آ گیا