ایک اور اہم شخصیت کا استعفیٰ آ گیا

Jul 27, 2022 | 10:45:AM
ایک اور اہم شخصیت کا استعفیٰ آ گیا
کیپشن: استعفیٰ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پنجاب کی سیاست میں بڑی تبدیلیاں،چودھری پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے بعد ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہزاد شوکت مستعفی ہو گئے  ۔

تفصیلات کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہزاد شوکت نے اپنا استعفیٰ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کو ارسال کر دیا ،اس کے علاوہ کئی اہم تقرر اور تبادلے بھی کئے گئے ہیں۔ 

 دوسری جانب سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ نبیل اعوان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ نبیل اعوان کو پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر پنجاب تعینات کرنے کے علاوہ عنایت اللہ لک کو سیکرٹری پنجاب اسمبلی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

عنایت اللہ لک پنجاب اسمبلی میں بطور سیکرٹری پارلیمانی امور ذمہ داری انجام دے رہے ہیں تاہم ان کی بطور سیکرٹری پنجاب تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھیںڈپٹی اسپیکر دوست مزاری مشکل میں پھنس گئے

خیال رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے معاملے پر فیصلہ چودھری پرویز الٰہی کے حق میں آنے کے بعد رات گئے صدر مملکت عارف علوی نے ان سے عہدے سے حلف لیا۔