ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری مشکل میں پھنس گئے

Jul 27, 2022 | 10:35:AM
ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری مشکل میں پھنس گئے
کیپشن: ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تحریک انصاف نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا ۔

ذرائع کے مطابق  ڈپٹی اسپیکر کے لئے واثق قیوم اور ملک تیمور کے نام زیر غور ہیں،اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے بھی مختلف ناموں پر غور کیا جا رہا ہے، جن میں میاں محمود الرشید، اسلم اقبال، زین قریشی اور عثمان بزدار کے نام شامل ہیں،محمد خان بھٹی پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیر اعلیٰ پنجاب تعینات کر دیئے گئے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی رولنگ غیر قانونی قرار دے دی تھی جس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے سے فارغ ہو گئے اور پرویز الہٰی وزیر اعلیٰ بن گئے۔

 نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب نے گزشتہ روز حلف اٹھا لیا، صدر عارف علوی نے ایوان صدر اسلام آباد میں ان سے حلف لیا۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف نے اہم شخصیت کا استعفیٰ منظور کرلیا، نوٹیفکیشن جاری

گزشتہ روز جب پرویز الہٰی سپریم کورٹ کے حکم پر وزیر اعلیٰ پنجاب کاحلف اٹھانے گورنر ہاؤس پہنچے تو گورنر ہاؤس کے گیٹ بند ملے، پرویز الہٰی کو داخلے کی اجازت نہیں ملی، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے پرویز الہٰی سے حلف لینے سے انکار کر دیا تھا۔