پنجاب کی پگ پرویزالہٰی کے سر، وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھالیا

Jul 27, 2022 | 08:51:AM
پنجاب کی پگ، پرویزالہٰی کے سر، وزیراعلیٰ ،عہدے کا حلف
کیپشن: پرویزالہٰی نے ایوان صدر میں عہدے کا حلف اٹھالیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد چودھری پرویز الہٰی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ ایوان صدر کے اعلامیہ کے مطابق حلف برداری کی تقریب اسلام آباد کے ایوان صدر میں ہوئی۔ جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چودھری پرویز الہٰی سے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب میں مونس الہٰی، چودھری وجاہت حسین، موسیٰ الہٰی،  میاں محمود الرشید، زین قریشی، مرادراس، یاسمین راشد سمیت دیگر کئی افراد نے شرکت کی۔ 

اس سے قبل گورنر پنجاب نے چودھری پرویز الہٰی سے حلف لینے سے انکار کردیا تھا۔ جس کے بعد وہ خصوصی طیارے سے اسلام آباد پہنچے۔ مونس الہٰی نے وہاں ان کا استقبال کیا تھا۔ 

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق گورنر پنجاب کے انکار پر صدر مملکت کو حلف لینے کا پابند کیا گیا تھا۔