بچی کو دم کرنے گھر آئے پیر نے ساتھی کیساتھ ملکر خاتون کو  زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Jul 27, 2021 | 10:39:AM
بچی کو دم کرنے گھر آئے پیر نے ساتھی کیساتھ ملکر خاتون کو  زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)معاشرے میں جعلی پیروں ،جادو ٹونے کرنیوالوں کی بھر مار ہے،جنہوں نے کئی لوگوں کی زندگیاں برباد کردیں، ایک ایسا ہی واقعہ پنجاب کے شہر شجاع  آباد میں پیش آیا جہاں پیر نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

تفصیلات کے مطابق  زیادتی کا واقعہ تھانہ سٹی شجاع آباد کی حدود میں پیش آیا ، خاتون گلناز بی بی نے پولیس کو جمع درخواست میں الزام لگایاکہ  بچی کو دم کرنے گھر آئے پیر اور اس کے ساتھی نے زیادتی کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی درخواست پر اس کا میڈیکل کرایا جارہا ہے، رپورٹ کے بعد مزید کارروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور.. اندھی گولی لگنے سے پولیس اہلکارزخمی