مشیر قومی سلامتی معید یوسف سرکاری دورے پر امریکا چلے گئے

Jul 27, 2021 | 00:10:AM
مشیر قومی سلامتی معید یوسف سرکاری دورے پر امریکا چلے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف سرکاری دورے پر امریکا  چلے گئے۔ 
اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دورے کے دوران معید یوسف امریکی ہم منصب جیک سلیوان اور دیگر حکام سے ملاقات کریں گے۔معید یوسف کی امریکی ہم منصب سے ملاقات مئی میں جنیوا میں ہوئی تھی۔
اس میں بتایا گیا کہ دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر بات چیت ہوگی جبکہ ملاقات میں پاک امریکا تعلقات اور افغانستان کی صورتحال زیر غور آئے گی۔معید یوسف دیگر امریکی سینئر عہدیدران اور امریکی کانگریس اراکین سے بھی ملاقات کریں گے۔
تاہم اپنے اس حالیہ دورے میں معید یوسف امریکی تھنک ٹینکس، میڈیا اور امریکا میں مقیم پاکستانیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا صورتحال، وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ کے دفاتر بند کرنے کا فیصلہ