اسحاق ڈار کی رمضان سے پہلے مصنوعی مہنگائی روکنے پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس) نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے رمضان کی آمد سے پہلے ہی مصنوعی مہنگائی اور صارفین کے استحصال کو روکنے پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کر دی۔
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت ملک بھر میں اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کے جائزے کے لیے اجلاس ہوا جس میں صوبوں میں اشیائے ضروریہ کے وافر ذخائر کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے دفتر کے ترجمان نے بتایا کہ قیمتون کے جائزہ کے اجلاس میں نائب وزیرِ اعظم نے وفاقی اور صوبائی حکام کو ہدایت کی کہ قیمتوں کی مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر مصنوعی مہنگائی اور صارفین کے استحصال کو روکنے پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔
اس اہم اجلاس میں وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، معاونِ خصوصی برائے وزیرِ اعظم، چیف سیکریٹری بلوچستان، چیئرمین ٹی ڈی اے پی نے شرکت کی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو، وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تجارت کے حکام اور صوبائی فوڈ ڈیپارٹمنٹس کے نمائندگان نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیئے: سپین کی سوشلسٹ حکومت کا پانچ لاکھ غیرقانونی امیگرینٹس کو قانونی حیثیت دینے کا اعلان