وزیراعظم دفتر، وزارت داخلہ و دیگر وزارتوں میں تعینات اعلٰی افسران کے تقرر و تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک)وفاقی بیوروکریسی میں اہم تبدیلیاں، وزیراعظم دفتر، وزارت داخلہ و دیگر وزارتوں میں تعینات اعلٰی افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔
ایڈیشنل سیکریٹری، داخلہ ڈویژن نذر محمد بزدار کا تبادلہ کر کے انہیں وزیراعظم آفس میں ایڈیشنل سیکریٹری تعینات کیا گیا ہے جبکہ ایڈیشنل سیکریٹری سائنس و ٹیکنالوجی ڈویژن رضوان احمد شیخ کو تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
علاوہ ازیں سیکریٹری قانون و انصاف کمیشن سیدہ تنزیلہ صباحت کا تبادلہ کر کے انہیں جوائنٹ سیکریٹری قومی ورثہ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔
دریں اثناء ایک اور جوائنٹ سیکریٹری قومی ورثہ ڈویژن غلام مجتبیٰ جوئیو کا تبادلہ کر کے انہیں جوائنٹ سیکریٹری تخفیف غربت ڈویژن تعینات کیا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے ضمن میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، 10 دہشت گر د ہلاک