خیرپور پولیس کی بڑی کارروائی: 2 کلاشنکوف اور 800 سےزائد گولیاں برآمد،ملزم گرفتار

Jan 27, 2026 | 19:44:PM
خیرپور پولیس کی بڑی کارروائی: 2 کلاشنکوف اور 800 سےزائد گولیاں برآمد،ملزم گرفتار
کیپشن: خیرپور پولیس کی بڑی کارروائی: 2 کلاشنکوف اور 800 سےزائد گولیاں برآمد،ملزم گرفتار
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کنب پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

  اے ایس پی عبداللہ فیصل اور ایس ایچ او کنب یاسر کھوسو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مہران ہائی وے پر کارروائی کرتے ہوئے کار اور اسلحے سمیت ملزم کو پکڑا۔ اے ایس پی عبداللہ فیصل کے مطابق ملزمان کار میں اسلحہ کی منتقلی کر رہے تھے،کارروائی کے دوران دو کلاشنکوف اور آٹھ سو رائونڈ گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

ملزمان کے خلاف تھانہ کنب میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

 اے ایس پی کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد اور ڈاکوؤں کے سہولت کاروں کو نہیں بخشا جائے گا،گرفتار ملزم محرم میتلو سے تفتیش جاری ہے جبکہ دیگر فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں : پی ٹی اے نے 6 ماہ سے غیرفعال پڑی فون سمیں بند کرنے کا انتباہ جاری کردیا