پی ٹی اے نے 6 ماہ سے غیرفعال پڑی فون سمیں بند کرنے کا انتباہ جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے 6 ماہ سے غیرفعال پڑی فون سمیں بند کرنے کا انتباہ جاری کردیا۔
پی ٹی اے نے اپنے انتباہ میں کہا ہے کہ آپریٹرز کو اختیار ہے کہ 6 ماہ سے استعمال نہ ہونے والی سمز بند کی جائیں گی۔ وہ تمام سمیں جن پر 180 دن سے کوئی کال، ایس ایم ایس میسج یا انٹرنیٹ استعمال نہیں ہوا وہ بند کر دی جائیں گی۔
پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ غیرفعال سمز بند کرنے کے بعد تمام غیر بند کی گئی سموں کے نمبر دوسرے کنزیومرز کو کو جاری کر دیئے جائیں گے۔
سوشل پلیٹ فارم پر اپنی ایک انتباہی پوسٹ میں میں پی ٹی اے نے کہا کہ سم کسی دوسرے صارف کو جاری ہونے کے بعد اس پر قانونی دعویٰ نہیں ہوگا، صارفین کو ہدایت ہے کہ اپنی سمز کا ذمہ داری سے استعمال جاری رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں : اے این پی کے رہنما جمال ناصر ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل ہو گئے