اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان کا دھرنا ختم ہو گیا

Jan 27, 2026 | 18:45:PM
 اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان کا دھرنا ختم ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)  راولپنڈی  کی اڈیالہ جیل والی سڑک پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان ، عظمیٰ خان اور نورین خان نے اپنا دھرنا ختم کر دیا۔
آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن  تھا۔ بانی پی ٹی آئی سے آج بھی کسی کی  ملاقات نہیں کروائی گئی۔

بانی سے ملاقات کے لیے بیرسٹر گوہر علی خان، سلمان اکرم راجہ اور نعیم پنچوتہ اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔

بانی کی تینوں بہنیں علیمہ، عظمی اور نورین بھی اڈیالہ پہنچی تھیں۔ بانی کی بہنوں سمیت کسی بھی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔

علیمہ خان تین گھنٹے تک دھرنا دینے کے بعد اڈیالہ روڈ سے واپس روانہ ہو گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:  ایرانی ریال کی قیمت مزید گر گئی، اب پندرہ لاکھ ریال کا ایک ڈالر ملنےلگا