ایرانی ریال کی قیمت مزید گر گئی، اب پندرہ لاکھ ریال کا ایک ڈالر ملنےلگا

Jan 27, 2026 | 18:22:PM
 ایرانی ریال کی قیمت مزید گر گئی، اب پندرہ لاکھ ریال کا ایک ڈالر ملنےلگا
کیپشن: تہران میں لوگ ریال کا تھیلا بھر کر لاتے ہیں تو بدلے میں  چند ڈالر ملتے ہیں۔ پانچ ہزار ریانی ریال کے  سونوٹو والے تین بنڈل  دے کر بدلے میں ایک ڈالر حاصل ہوتا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایران کی معیشت کی بدحالی   کا سفر جاری ہے، ایرانی ریال کی ڈالر کے مقابلہ میں قدر مزید کم ہو گئی۔  اب پندرہ لاکھ ایرانی ریال کا ایک امریکی ڈالر مل رہا ہے۔

ایران میں معاشی بحران  کے دوران ایرانی ریال کی قدر میں تاریخی کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ ریال کی بے قدری کا سفر تھمنے میں نہیں آ رہا۔ 

انٹرنیشنل میڈیا کی رپورٹس کے مطابق تہران میںپندرہ لاکھ  ایرانی ریال ادا کر کے اب  ایک امریکی ڈالر مل رہا ہے۔ یہ ایرانی ریال کی ڈالر کے مقابل کم ترین ویلیو ہے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق تہران میں کرنسی ایکسچینج کی دکانوں پر  ایک ڈالر کے عوض پندرہ لاکھ ایرانی ریال کی شرح مبادلہ کے ساتھ کاروبارہ ہو رہا ہے۔

ایران سخت بین الاقوامی پابندیوں اور کئی برسوں کی حکومتی  بدانتظامیوں کے باعث شدید معاشی دباؤ کا شکار ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: پی ٹی آئی کے بانی سے آج بھی کسی کی ملاقات نہیں ہوئی 

ایرانی ریال کی قدر میں یہ کمی تہران کے گرینڈ بازار میں دکانداروں کی جانب سے احتجاجاً دکانیں بند کیے جانے کے تقریباً ایک ماہ بعد سامنے آئی ہے۔  ایرانی ریال کی تیز گراوٹ اور خراب ہوتی معیشت سے عاجز آئے ہوئے تاجروں نے سڑکوں پر آ کر احتجاج کرنا شروع کیا تو احتجاج کی لہر سارے ایران میں پھیل گئی تھی۔ ان احتجاجوں کے دوران ہزاروں افراد مارے گئے۔  یہ مظاہرے کئی دیگر شہروں تک پھیلنے کے ساتھ ساتھ پرتشدد صورت اختیار کر گئے تھے جو حکومت کے لیے سنگین چیلنج بن گئے تھے۔

 اب احتجاج تو نہین ہو رہا لیکن معیشت اور ایرانی ریال کی بدحالی کا سفر بدستور جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:  بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقات سے انکار کر دیا، جیل حکام کا انکشاف