اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے کسی کی ملاقات نہ ہو سکی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی)اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن خالی گیا،بانی پی ٹی آئی سے آج بھی کسی کی ملاقات نہ ہوسکی۔
بانی سے ملاقات کے لیے بیرسٹر گوہر علی خان، سلمان اکرم راجہ اور نعیم پنچوتہ اڈیالہ جیل پہنچے تھے، بانی کی تینوں بہنیں علیمہ، عظمی اور نورین بھی اڈیالہ پہنچی تھی۔
بانی کی بہنوں سمیت کسی بھی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی ، علیمہ خان بھی تین گھنٹے تک دھرنا دینے کے بعد اڈیالہ روڈ سے واپس روانہ ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیں :بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، 10 دہشت گر د ہلاک