’’سائفر کیس کی کاروائی اردو میں ہونی چاہیے‘‘ بانی پی ٹی آئی کی عدالت سے استدعا

سرکار کی طرف سے تعینات کردہ وکیل صفائی جو انگریزی بول رہے ہیں وہ ہمیں سمجھ ہی نہیں آتی: بانی پی ٹی آئی

Jan 27, 2024 | 22:17:PM
’’سائفر کیس کی کاروائی اردو میں ہونی چاہیے‘‘ بانی پی ٹی آئی کی عدالت سے استدعا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عدالت سے استدعا کی کہ سائفر کیس کی کاروائی اردو میں ہونی چاہیے۔

بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی، آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذولقرنین نے کیس کی سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں: سائفر کیس ، شاہ محمود قریشی غصے میں آ گئے، جج کے سامنے فائل ہوا میں اُڑا دی

عدالت کے احکامات پر سرکار کی طرف سے مقرر کردہ سرکاری وکلا بھی پیش ہوئے، سرکاری وکیل ایڈووکیٹ عبد الرحمن بانی تحریک انصاف عمران خان کی طرف سے جبکہ حضرت یونس وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی طرف سے پیش ہوئے۔

دورانِ سماعت بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے عدالت سے استدعا کی کہ کیس کی کاروائی اردو میں ہونی چاہیے، سرکار کی طرف سے تعینات کردہ وکیل صفائی جو انگریزی بول رہے ہیں وہ ہمیں سمجھ ہی نہیں آتی۔

عمران خان نے فاضل جج سے مکالمہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے یہ شفاف ٹرائل کے تقاضوں سے متصادم ہے، پاکستان کی تاریخ میں ایسا ٹرائل نہیں ہوا جو اب ہو رہا ہے۔