سائفر کیس: ’’یہ مذاق ہو رہا ہے، ہمیں اتنا بھی حق نہیں۔۔‘‘ شاہ محمود نے فائلیں اچھال دیں

نہ اللہ کا ڈر ہے کسی کو اور نہ ہی آئین و قانون کا: شاہ محمود قریشی

Jan 27, 2024 | 20:01:PM
سائفر کیس: ’’یہ مذاق ہو رہا ہے، ہمیں اتنا بھی حق نہیں۔۔‘‘ شاہ محمود نے فائلیں اچھال دیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے دوران وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے برہم ہو کر کہا کہ یہ مذاق ہو رہا ہے، ہمیں اتنا بھی حق نہیں کہ اپنے وکلا کے ذریعے کیس لڑ سکیں۔

بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی، آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذولقرنین نے کیس کی سماعت کی،  عدالت کے احکامات پر سرکار کی طرف سے مقرر کردہ سرکاری وکلا بھی پیش ہوئے، سرکاری وکیل ایڈووکیٹ عبد الرحمن بانی تحریک انصاف عمران خان کی طرف سے جبکہ حضرت یونس وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی طرف سے پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: ’’وہ بھی تو کسی ماں کے بچے ہیں...‘‘ جج ابوالحسنات بھی بول پڑے

دورانِ سماعت شاہ محمود قریشی نے سرکاری وکیل صفائی کی دی گئی کیس کی فائل ہوا میں اچھال دی اور کہا کہ ادھر بھی سرکار ادھر بھی سرکار یہ مذاق ہو رہا ہے، ہمیں اتنا حق نہیں کہ اپنے وکلا کے ذریعے کیس لڑ سکیں، آپ نے فیصلہ سنانا ہے تو ایسے ہی سنا دیں، انصاف کا گلا گھونٹا جا رہا ہے، نہ اللہ کا ڈر ہے کسی کو اور نہ ہی آئین و قانون کا۔