قومی اسمبلی کے 33 حلقوں میں ضمنی انتخاب 16 مارچ کو ہوگا: الیکشن کمیشن

Jan 27, 2023 | 15:11:PM
الیکشن کمیشن نے 33 قومی اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخاب کروانے کا اعلان کردیا۔ 33 قومی اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخاب 16 مارچ کو ہوگا
کیپشن: ضمنی انتخابات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عثمان خان) الیکشن کمیشن نے 33 قومی اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخاب کروانے کا اعلان کردیا۔ 33 قومی اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخاب 16 مارچ کو ہوگا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی الیکشن 16 مارچ کو ہوگا، امیدوار کاغذات نامزدگی 6 سے 8 فروری تک جمع کراسکیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پٹرتال 9 فروری کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن 33 حلقوں میں امیدواروں کو انتخابی نشانات 23 فروری کو جاری کرے گا۔

واضح رہے کراچی کے 9، راولپنڈی کے 5، اسلام آباد کے 3، لاہور و ملتان کے 2، 2 اور خیبرپختونخوا کے قومی اسمبلی کے 8 حلقوں میں انتخابات ہوں گے۔