کورونا  کیسز میں اضافہ۔۔ این سی او سی کا تعلیمی اداروں سے متعلق اہم فیصلہ

Jan 27, 2022 | 16:59:PM
این سی او سی کا تعلیمی شعبوں کے حوالے اہم فیصلہ
کیپشن: سکولوں میں کورونا پھیلنے لگا فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر تعلیمی شعبے کیلئے پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پابندیوں میں توسیع کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق  تعلیمی شعبے کے لئے پابندیاں وسط فروری تک برقرار رکھنے اور 10فیصد شرح سے کم والے شہروں میں سکول کھلے رکھنے کا فیصلہ کیاہے۔

ذرائع کے مطابق 10فیصدسےکم شرح والےشہروں میں12سال سےزائدعمر طلباکےاسکول کھلےرہیں گے تاہم 12سال سے زائد عمر کے مکمل ویکسینیٹڈ طلبا کو سکول آنے کی اجازت ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر۔۔پب جی گیم کھیلنے سے منع کرنے پربیٹے نے پورا خاندان مار ڈالا
10فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں طلبا مختلف ایام میں سکول آئیں گے اور 12 سال سے کم عمر بچوں کی نصف تعداد سکول آسکے گی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ 10 فیصد شرح سے زائد شہروں میں 12 سال سے زائد 100 فیصد طلبا آئیں گے تاہم تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:حریم شاہ کی سوئمنگ پول میں موج مستیاں۔۔ ویڈیو وائرل

یکم فروری سے 12سال سے زائد عمر طلباکی ویکسینیشن لازم ہو گی، ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں کورونا ٹیسٹنگ کا عمل جاری رہے گا اور کورونا ٹیسٹنگ کے نتائج کی بنیاد پر تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:ہیڈ ٹیچرز پر بڑی پابندیاں عائد

 یاد رہے این سی او سی نے 20 جنوری سے مختلف سیکٹرز کیلئے پابندیوں کا اعلان کیا تھا۔