حکومت سے مذاکرات کے لیے اپوزیشن اتحاد کا مشاورت کے بعد پہلا اہم رابطہ

Feb 27, 2026 | 19:38:PM
حکومت سے مذاکرات کے لیے اپوزیشن اتحاد کا مشاورت کے بعد پہلا اہم رابطہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حکومت سے مذاکرات کے لیے اپوزیشن اتحاد کا مشاورت کے بعد پہلا اہم رابطہ، اپوزیشن لیڈر محمود خان اور  رانا ثنا اللہ کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق حکومتی وزیر کے ساتھ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوئی، وزیراعظم پاکستان کی اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کے ایجنڈے پر مشاورت بھی ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت اور حکومتی مذاکراتی عمل سے متعلق گفتگو ہوئی،  ملاقات میں چیف وہپ طارق فضل چوہدری بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں :پٹرول ڈیزل کل رات کتنا مہنگا ہوگا؟ اہم اطلاع سامنے آگئی