پٹرول ڈیزل کل رات کتنا مہنگا ہوگا؟ اہم اطلاع سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پرسوں یکم مارچ کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کیا ہوں گی۔ لیک سامنے آ گئی۔
کل 28 فروری کی رات بارہ بجے، یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونےکا امکان ہے۔
ذمہ دار ذرائع بتا رہے ہیں کہ کل شب 12 بجے پیٹرول کی قیمت 4 روپے58 پیسے فی لیٹر بڑھائی جا سکتی ہے۔ ڈیزل کی قیمت بھی 4 روپے73 پیسےفی لیٹر تک بڑھنے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ مٹی کا تیل6 روپے88 پیسےفی لیٹر مہنگا ہونےکا امکان ہے اور لائٹ ڈیزل آئل 5 روپےفی لیٹر مہنگا ہوسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قوم نے بنیانن مرصوص کی طرح کل رات اپنی فوج کے شانہ بشانہ جنگ لڑی، جنرل احمد شریف
یہ بھی پڑھیئے: آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے حملوں کامنہ توڑجواب، 133 ہلاک، 200 سے زائد زخمی