سنجے لیلا بھنسالی کو سالگرہ کے دن دل کا دورہ؟اہم بیان سامنے آگیا

Feb 27, 2026 | 10:50:AM
سنجے لیلا بھنسالی کو سالگرہ کے دن دل کا دورہ؟اہم بیان سامنے آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف فلم سا ز سنجے لیلا بھنسالی کی صحت سے متعلق  خبروں پر وضاحتی بیان سامنے آگیا ۔
سنجے لیلابھنسالی کی ٹیم کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ فلم ساز نے اپنی سالگرہ کے دن ہسپتال کا دورہ ضرور کیالیکن یہ دورہ کسی ہنگامی صورتحال یا دل کے دورے کے باعث نہیں بلکہ معمول کے طبی معائنے کے لیے تھا،سنجے لیلا بھنسالی بالکل صحت مند ہیں اور ان کی طبیعت سے متعلق پھیلائی جانے والی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔
ٹیم کے مطابق غیر مصدقہ اطلاعات نے بلاوجہ تشویش کو جنم دیا جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے، سنجے لیلا بھنسالی نہ صرف خیریت سے ہیں بلکہ اپنی آئندہ فلمی منصوبوں پر بھی فعال طور پر کام کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:فریال گوہر اور جمال شاہ نے 30 سال بعد طلاق کی اصل وجہ بتا دی
واضح رہے کہ سنجے لیلا بھنسالی ہم دل دے چکے صنم، دیوداس،بلیک،گلیوں کی راسلیلا رام لیلا، باجی راؤ مستانی  اورپدماوت جیسی فلمیں بناچکے ہیں۔