خیبرپختونخوا میں ایک بار پھر زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

Feb 27, 2026 | 10:03:AM
خیبرپختونخوا میں ایک بار پھر زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا ایک بار پھر زلزلہ آیا، جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز پٹن کے مغرب میں تقریباً 50 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھا اور اس کی گہرائی 25 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ صبح 7 بج کر 17 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا، تاہم ابتدائی طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:یکم مارچ سے پیٹرول فی لیٹر کتنے کا ملے گا؟ ایک دن پہلے ہی اہم خبر آ گئی

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی خیبرپختونخوا اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جاتے رہے ہیں، جن میں بعض اوقات لوگ خوف کے باعث گھروں سے باہر نکل آتے ہیں۔