بارش ہو گی یا گرمی بڑھے گی؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فاران یامین)شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ دن کے اوقات میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 61 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جب کہ ہوا کی رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، صبح اور رات کے اوقات میں موسم قدرے ٹھنڈا جبکہ دن میں ہلکی گرمی محسوس کی جا سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے مارچ کے شروع میں ملک کے بالائی علاقوں میں بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
دوسری جانب فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، متعلقہ اداروں کے مطابق شہر میں ائیر کوالٹی انڈیکس (AQI) کی شرح 225 ریکارڈ کی گئی ہے، جو صحت کے لیے مضر قرار دی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی سکیورٹی فورسز کی کارروائی، طالبان رجیم کا وزیر تعلیم مارا گیا