میگھن مارکل نے اپنے نیٹ فلکس شو کی جھلکیاں شیئر کر دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)برطانوی ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل نے اپنے نیٹ فلکس شو"ود لوو میگھن"کی چندجھلکیاں شیئرکردیں۔
میگھن مارکل اپنے نیٹ فلکس شو کی ریلیز کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں،انہوں نے اپنے نئے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شو کی جو جھلکیاں شیئر کی ہیں، ان میں انہیں کیلیفورنیا میں اپنی ٹیم اور مہمانوں کے ساتھ شوٹنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مختصر ویڈیو میں میگھن مارکل کو باورچی خانے میں رقص کرتے، شہد کی مکھیاں پالتے اور بیکنگ میں مصروف دیکھا جاسکتاہے، ویڈیو کے اختتام پر شہزادہ ہیری بھی مختصر طور پر ان کے ساتھ نظر آئے۔

میگھن مارکل نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارے شو کی ریلیز میں صرف 6 دن باقی ہیں، ہماری پوری ٹیم اور ان تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے اس پروجیکٹ کو حقیقت میں بدلنے میں مدد کی، اب کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم"لوگرو"،ریلیزکی تاریخ سامنے آگئی
واضح رہے کہ "ود لوو میگھن شو" ایک لائف اسٹائل سیریز ہے، جس میں کھانے پکانے، باغبانی، اور خریداری جیسے مختلف موضوعات شامل ہیں،یہ شو 15 جنوری 2025ء کو ریلیز ہونا تھا، تاہم کیلیفورنیا میں تباہ کن آگ کے باعث اس کی ریلیز ملتوی کر دی گئی تھی،اب یہ شو 4 مارچ 2025ء کو نیٹ فلکس پر نشر ہو گا۔