مولانا فضل الرحمان نے صدارتی انتخاب میں حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا

Feb 27, 2024 | 18:51:PM
مولانا فضل الرحمان نے صدارتی انتخاب میں حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر شہزاد) جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات میں حصہ نہیں لینگے، پارلیمنٹ میں بیٹھنے کا فیصلہ مرکزی کونسل کرے گی۔ الیکشن سے دستبردار شدہ لوگ کامیاب ہوگئے اگر پی ٹی آئی جیت گئی ہے تو ان کو حکومت حوالے کردیں۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 2018ء میں ہم اسمبلی میں تھے لیکن احتجاج بھی کر رہے تھے، آج مؤقف کیسے تبدیل ہوگیا کہ دھاندلی بھی ہوگئی لیکن حکومت میں بیٹھ رہے ہیں۔

انھوں نے دعویٰ کیا کہ اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ پارٹیوں کو امیدوار بھی وہ دیتے ہیں اگر اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت ہو تو انتخابات کا کوئی فائدہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیے: صدر کے انتخاب کا شیڈول یکم مارچ کو جاری کیا جائے گا، الیکشن کمیشن

ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں سسٹم میں رہنے والے روئیں گے، الیکشن میں ایسے لوگ کامیاب ہوئے جو مہم میں نظر نہیں آئے۔

انھوں نے کہا کہ ’پارلیمنٹ میں عوام کے 6 نمائندے ہونے چاہئیں، ہم سسٹم سے باہر اور ملک میں بیٹھے ہیں‘۔ 

ان کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں تمام معاملات بہتر طریقے سے چلیں، آئین اور قانون کے مطابق کام ہونے چاہئیں۔