ملتان سلطانزنے کراچی کنگز کو 196 کا ٹارگٹ دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پی ایس ایل سیزن 6 میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل اور سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے20 اوورز میں 195 رنز بنا لئےہیں اور اس کے6 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈم میں کھیلے جارہے پی ایس ایل 6 کے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت پر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ میچ میں کراچی کنگز کی قیادت عماد وسیم جبکہ ملتان سلطانز کی کپتانی محمد رضوان کر رہے ہیں اور دونوں ٹیمیں میچ جیتنے کے لئے پرامید ہیں۔دونوں ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور پرانے کمبی نیشن کو برقرار رکھا گیا ہے۔میچ کے آغاز میں ہی ملتان سلطانز نے جارحانہ انداز اپنایا اور 4 اوورز میں ہی بغیر کسی نقصان کے 49 رنز بنا لئے، تاہم پانچویں اوور کی دوسری گیند پر اوپنر کرس لن 14 گیندوں پر 32 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔تاہم اس کے بعد بھی ملتان نے جارحانہ انداز میں کھیل جاری رکھا اور 6 اوورز کے پاور پلے میں ایک کھلاڑی کے نقصان پر 72 رنز بنا لئے۔ اس طرح باقی کھلاڑیوں نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے6 کھلاڑیوں کے نقصان پر195رنز بنا لئے۔
Today’s toss went in favor of @KarachiKingsARY ????????
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 27, 2021
Let’s look at the XIs:#MatchDikhao l #HBLPSL6 I #KKvMS pic.twitter.com/bg2ofLuSl6
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 6 کا میلہ زور و شور سے جاری ہے اور شائقین کو ہر روز سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کی بات کی جائے تو کراچی کو اگرچہ میزبان ہونے کی وجہ سے شائقین کی زیادہ حمایت حاصل ہے تاہم ملتان سلطانز کے فینز بھی اپنی ٹیم کو بھرپور انداز میں سپورٹ کر رہے ہیں۔