میٹ ایکسپورٹ میں پاکستان کی بڑی چھلانگ، اہم اسلامی ملک کی مارکیٹ میں قدم رکھ دیا

Dec 27, 2025 | 23:35:PM
 میٹ ایکسپورٹ میں پاکستان کی بڑی چھلانگ، اہم اسلامی ملک کی مارکیٹ میں قدم رکھ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان نے گوشت کی ایکسپورٹ کے شعبہ میں بڑی چھلانگ لگاتے ہوئے اہم اسلامی ملک کی گوشت مارکیٹ میں قدم رکھ دیا۔

وفاقی حکومت نے اسلامی ملک  ملائشیا کو آئندہ پانچ سال میں 52 کروڑ ڈالر  مالیت کا حلال گوشت برآمد کرنے کا ہدف مقرر کر دیا ہے۔  پانچ سال میں ملائشیا کو ایک لاکھ 30 ہزار میٹرک ٹن گوشت برآمد کرنےکا منصوبہ  تیارہے۔

گوشت کی ایکسپورٹ سے حاصل ہونے والا یہ نسف ارب ڈالر سے زیادہ کا ززرمبادلہ پاکستان کی ایکسپورٹس میں ایک گراں قدر اضافہ کی بنیاد ہو گا۔  حکام کے مطابق حکومت نے برآمدات میں اضافے کےلیےحلال گوشت کو ترجیحی شعبہ قراردیتے ہوئے اگلے پانچ سال میں ملائشیا کو ایک لاکھ 30 ہزار میٹرک ٹن گوشت برآمد کرنےکا منصوبہ تیارکرلیا ہے جس سے باون کروڑ ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوگا۔

 پاکستان سے انڈوں کی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے اور انڈوں کی ایکسپورت کے ضمن میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ بھی فہرست میں شامل ہے۔ 
  برادر اسلامی ملک ملائشیا کو گوشت کی ایکسپورٹ کے منصوبے پر  عملدرآمد کے لئے  پانچ لاکھ باون ہزار مویشی درکار ہوں گے یہ مویشی پیداکر کے پالنے کے لئے  لائیو سٹاک سیکٹر میں پانچ سال کے دوران چودہ کروڑ ڈالر سرمایہ کاری ہوگی۔ اس مجوزہ انویسٹمنٹ میں سے آٹھ کروڑ ڈالر پرائیویٹ سیکٹر  سے آئیں گے اور چھ کروڑ ڈالر حکومت فراہم کرے گی۔

اسلام آباد میں لائیو سٹاک حکام کا مزید کہنا ہےکہ میت ایکسپورٹ اندسٹری کو آگے برھانے اور خاطر خواہ مقدار میں ایکسپورٹ کے قابل بنانے کے لئے جانوروں کی ویکسینیشن اور کولڈ سٹوریج کی جدید سہولیات بھی قائم کی جائیں گی تاکہ معیار  کو بھی  بہتر بنایا جا سکے۔