چیئرمین پی ٹی آئی نے وزیراعظم سے مذاکرات اور ملاقات کے دعوے کو مسترد کردیا

Dec 27, 2025 | 10:24:AM
 چیئرمین پی ٹی آئی نے وزیراعظم سے مذاکرات اور ملاقات کے دعوے کو مسترد کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے وزیر اعظم شہباز شریف سے  مذاکرات اور ان سے ملاقات کے دعوے کو مسترد کردیا ۔

بیرسٹر گوہر نے  وزیراعظم کے کو آرڈی نیٹر اختیار ولی کے مذاکرات سے متعلق بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 10 دنوں یا پورے سال میں وزیراعظم سے ان کا کوئی رابطہ نہیں ہوا، اگر رابطہ ہوا یا انھوں نے کوئی رابطہ کیا تو عوام کو ضرور بتائیں گے۔

 یہ بھی پڑھیں:تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی منظوری

 انہوں نے مزید کہا کہ بات چیت ایک اہم معاملہ ہے، مذاکرات پر غیر سنجیدہ گفتگو نہ کریں تاکہ حالات مزید خراب نہ ہوں۔

واضح رہے گزشتہ  اختیار ولی خان نے ایک انٹرویو میں  دعویٰ کیا تھا کہ 10روز میں بیرسٹر گوہر نے 3 مرتبہ وزیراعظم سے مذاکرات کے لیے منت کی تھی۔