امریکی کافی برانڈوالے کپ کیساتھ خبریں پڑھنے پرخاتون اینکر برطرف

ہمارے اصولوں کیخلاف چلنے پرڈائریکٹر کی ملازمت بھی ختم کر دی گئی: ٹی وی انتظامیہ

Dec 27, 2023 | 00:02:AM
امریکی کافی برانڈوالے کپ کیساتھ خبریں پڑھنے پرخاتون اینکر برطرف
کیپشن: امریکی کافی برانڈوالے کپ کیساتھ خبریں پڑھنے پرخاتون اینکر برطرف
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکی کافی برانڈوالے کپ کیساتھ خبریں پڑھنے پرترکش خاتون اینکر کو برطرف کر دیا گیا۔

ترکی کے ٹی وی نے مشہور کافی برانڈ سٹار بکس کے کپ کے ساتھ نیوز بلیٹن کرنے پر اپنی ایک نیوز اینکر میلٹم گنائے اور نیوز ڈائریکٹر کو نوکری سے برطرف کر دیا، میڈیرپورٹس کے مطابق ٹی جی آر ٹی خبر ٹی وی نے اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر ایک جاری بیان میں کہاکہ ٹی جی آر ٹی خبر ٹی وی پر نشر ہونے والی خبروں میں انانسر میلٹم گنائے کو اپنے سامنے سٹار بکس کے کپ کے ساتھ خبر پیش کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی شپنگ کمپنی میرسک کی بحیرہ احمر میں دوبارہ سرگرمیوں کی تیاری

ٹی وی انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ ہمارے ادارے کے اصولوں کے مطابق انانسر کے لیے خبر کو اس انداز میں پیش کرنا سختی سے منع ہے جو ٹی جی آر ٹی خبر ٹی وی پر کسی بھی کمپنی کی تشہیر کرے، اس اصول کے خلاف کام کرنے والی نیوز اینکر اور ڈائریکٹر کی ملازمت کو ختم کر دیا گیا ہے، ہمارا ادارہ غزہ کے حوالے سے ترک عوام کی حساسیت کو جانتا ہے اور آخر تک ان کا دفاع کرے گا، اس کی خلاف ورزی کرنے والے عمل یا نشریات کو منظور کرنا بالکل ناممکن ہے۔