سارے شہر کو رات جلدی سو جانا چاہیئے:لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ  کا لاہور کے تھیٹرز 11 بجے بند کرنے کا حکم ۔عدالت نے ریمارکس دیے ہیں کہ تھیٹرز پر اب مزید بات نہیں ہوگی

Dec 27, 2022 | 16:19:PM
سارے شہر کو رات جلدی سو جانا چاہیئے:لاہور ہائیکورٹ
کیپشن: لاہور ہائیکورٹ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور ہائیکورٹ  کا لاہور کے تھیٹرز 11 بجے بند کرنے کا حکم ۔عدالت نے ریمارکس دیے ہیں کہ تھیٹرز پر اب مزید بات نہیں ہوگی ۔

عدالت نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ تھیٹرز رات کودیر سے بند ہونے سے لوگ دفاتر لیٹ آتے ہیں ،سارے شہر کو رات جلدی سو جانا چاہئے۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں ایک ہفتہ مزید توسیع کا حکم دے دیا۔ ممبر جوڈیشل کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی ہدایت پر محکمہ ایجوکیشن کو گزشتہ روز لیٹر لکھا، لیکن ابھی تک ان کا چھٹیوں بارے تحریری نوٹفکیشن جاری نہیں ہوا، جس پر وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ عدالت کی ہدایت پر متعلقہ محکمے کو عدالتی حکم بارے آگاہ کرتے ہیں وہ تحریری آرڈرز مانگتے ہیں، عدالتی حکم جونہی تحریری حکم جاری کرے گی، عدالتی احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔
 ضرورپڑھیں :ن لیگی ایم این اے گرفتار

 جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ سکینڈری اینڈ ہائیر ایجوکیشن تک کلاسز میں چھٹیوں کے لئے ایک ہفتہ مزید توسیع کا حکم دے ریے ہیں، عدالتی حکم پر عمل درآمد کے لئے متعلقہ تعلیمی ادارے نوٹفکیشن جاری کریں۔