کنسرٹ کے دوران آئمہ بیگ کیساتھ بدتمیزی،ویڈیو وائرل

Dec 27, 2021 | 23:36:PM
گلوکارہ آئمہ بیگ، میوزک کنسرٹ، بدتمیزی کا واقعہ
کیپشن: آئمہ بیگ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ میوزک کنسرٹ کے دوران بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا ہے۔آئمہ بیگ کی جانب سے نجی کالج میں کیے گئے میوزک کنسرٹ کے دوران چند اوباش لڑکوں نے ان سے بدتمیزی کی۔
 آئمہ بیگ کے کنسرٹ کی وائرل ہوتی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے سٹیج کے قریب کھڑے کچھ لڑکے ان سے بد تمیزی سے پیش آ رہے ہیں۔آئمہ بیگ پیچھے ہٹتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ ’دیکھو بد تمیزی کرو گے تو میں شو چھوڑ کر واپس چلی جاﺅں گی، کسی ایک کی وجہ سے جو سارے یہاں اچھے لوگ کنسرٹ انجوائے کرنے آئے ہوئے ہیں ان کے ساتھ یہ برا ہو جائے گا۔‘

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان زلزلے سے لرز اٹھا