ڈالر کی قدر میں اضافہ ۔۔۔سونے کی قیمت میں حیران کن کمی 

Dec 27, 2021 | 19:39:PM
ڈالر کی قدر، اضافہ، سونے کی قیمت، حیران کن کمی
کیپشن: سونا سستا ہو گیا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ڈالر کی قدر میں اضافے کے باوجود سونے کی قیمت میں حیران کن کمی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 50 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 26 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 43 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 8 ہزار 110 روپے ہوگئی ہے۔عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 5 ڈالر کم ہوکر 1805 ڈالر فی اونس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خطرناک اومی کرون لاہور بھی پہنچ گیا، محکمہ صحت کی پہلی کیس کی تصدیق