وفاق میں تقرریاں و  تبادلے،مرزا محمد عرفان بیگ ممبر وزیراعظم معائنہ کمیشن مقرر

Aug 27, 2025 | 23:12:PM
وفاق میں تقرریاں و  تبادلے،مرزا محمد عرفان بیگ ممبر وزیراعظم معائنہ کمیشن مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک) وفاقی حکومت کی جانب سے افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں، وزیراعظم نے مرزا محمد عرفان بیگ کو ممبر  وزیراعظم معائنہ کمیشن مقرر کیا ہے، مرزا محمد عرفان بیگ کی تقرری دو سال کیلئے کنٹریکٹ پر 12 اکتوبر 2025 سے کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دیگر تقریوں اور تبادلوں میں  پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 19 کے افسر میاں عبدالقادر شاہ کا بلوچستان سے خیبرپختونخوا حکومت تبادلہ کیا گیا ہے جبکہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، گریڈ 18 کے تقرر کے منتظر کاشف نبی کی خدمات سندھ حکومت کے سپرد کی گئی ہیں، مزید برآں گلگت بلتستان حکومت میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، گریڈ 18 کے محمد آصف نواز ڈیپوٹیشن پر 3 سال کیلئے پروونشل کوارڈینٹر برائے ای فور ایچ پروگرام پنجاب پراجیکٹ تعینات کئے گئے ہیں اور سیکشن افسر نثار عظمت چھٹہ کا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن، سیکشن افسر ڈاکٹر کاشف حسین کا اوورسیز پاکستانیز ڈویژن سے قومی صحت ڈویژن تبادلہ کیا گیا ہے، مزید برآں مینجر ایچ بی ایف سی اکرام اللہ خان ڈیپوٹیشن پر سیکشن افسر خزانہ ڈویژن، اکاؤنٹس افسر، نجکاری کمیشن سہیل احمد ڈیپوٹیشن پر سیکشن افسر وزارتِ منصوبہ بندی تعینات کئے گئے ہیں اور سیکشن افسر وزارتِ منصوبہ بندی علی حسنین کو تبدیل کر کے اُن کی خدمات کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سپرد کی گئی ہیں، ایک اور نوٹیفیکشن کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، گریڈ 17 کے داؤد سلیمی کا اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کیا گیا تبادلہ منسوخ کر کے اُنہیں خیبرپختونخواہ حکومت میں خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے مزکورہ تمام تقرر و تبادلوں کے ضمن میں الگ الگ نوٹیفیکشن جاری کر دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:’’کس طرح پاکستان نے بھارت کو مات دی اور ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت حاصل کی‘‘