’’کس طرح پاکستان نے بھارت کو مات دی اور ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت حاصل کی‘‘

ماہر عالمی امور ایلدار میمدوف کا آرٹیکل

Aug 27, 2025 | 22:42:PM
’’کس طرح پاکستان نے بھارت کو مات دی اور ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت حاصل کی‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ماہر عالمی امور ایلدار میمدوف کا کہنا ہےکہ پاکستان نے امریکہ میں اپنی پوزیشن بہتر بنائی، صدر ٹرمپ کی قربت حاصل کی،ٹرمپ نے کانگریس میں خطاب کے دوران انسدادِ دہشتگردی پر پاکستان کی تعریف کی۔ٹرمپ اور فیلڈ مارشل منیر کے تعلقات “برو مینس” کی شکل اختیار کر گئے۔

واشنگٹن سے شائع ہونیوالے ’’دی نیشنل انٹرسٹ‘‘ میں  معروف فارن پالیسی ایکسپرٹ ایلدار میمدوف نے پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے ایک آرٹیکل میں لکھا ہےکہ واشنگٹن میں پاکستان کے نئے حامی سامنے آئے ہیں،بھارت نے مئی میں کشمیر حملے کے بعد پاکستان پر حملہ کیا، مگر پاکستان نے بھارتی طیارے مار گرائے،چار روزہ جنگ میں ٹرمپ کی مداخلت سے کشیدگی ختم ہوئی، پاکستان نے جنگ بڑھانے سے گریز کیا،پاکستان نے امریکہ میں اپنی پوزیشن بہتر بنائی، صدر ٹرمپ کی قربت حاصل کی، ٹرمپ نے کانگریس میں خطاب کے دوران انسدادِ دہشتگردی پر پاکستان کی تعریف کی۔ آرٹیکل میں لکھا گیا ہے کہ پاکستان نے ٹرمپ کی ثالثی کو سراہا، نوبل انعام کے لیے نامزدگی تک دی۔

 ایلدار میمدوف نے آرٹیکل میں لکھا ہےکہ بھارت نے ٹرمپ کے کردار کی تردید کی، مگر پاکستان نے سفارتی میدان میں سبقت لے لی، مودی کی واشنگٹن آمد نہ ہوسکی، ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مدعو کیا، عاصم منیر کے مستقل مزاج اور متوازن رویے نے ٹرمپ کو متاثر کیا،ٹرمپ اور فیلڈ مارشل منیر کے تعلقات “برو مینس” کی شکل اختیار کر گئے،امریکہ نے پاکستان کے ساتھ بڑے معاشی معاہدے کیے، بھارت پر اضافی ٹیرف لگا کر ٹرمپ نے نئی دہلی کو بیجنگ اور ماسکو کی طرف دھکیل دیا، مودی سات سال بعد پہلی بار بیجنگ کے دورے پر جانے پر مجبور ہوئے، امریکہ کے جھکاؤ کے باوجود سوال باقی ہے کہ ’’ کیا واشنگٹن کی پالیسی واقعی بدل گئی یا یہ محض وقتی اشارے ہیں؟  ‘‘۔

واضح رہےکہ ماہر عالمی امور ایلدار میمدوف برسلز میں مقیم خارجہ پالیسی کے ماہر ہیں۔ اس نے لیٹویا یونیورسٹی اور میڈرڈ، سپین میں ڈپلومیٹک اسکول سے ڈگریاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے لٹویا کی وزارت خارجہ میں اور واشنگٹن اور میڈرڈ میں لیٹوین سفارت خانوں میں بطور سفارت کار کام کیا ہے۔ 2009 سے، مامیدوف نے یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی (EP) میں سوشل ڈیموکریٹس کے سیاسی مشیر کے طور پر خدمات انجام دی ہیں اور ایران، عراق اور جزیرہ نما عرب کے ساتھ بین الپارلیمانی تعلقات کے لیے EP وفود کے انچارج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مون سون بارشیں،ابتک ہونیوالے  جانی و مالی نقصانات کے اعداد و شمار جاری،آج 7 لوگ مارے گئے