مون سون بارشیں،ابتک ہونیوالے  جانی و مالی نقصانات کے اعداد و شمار جاری،آج 7 لوگ مارے گئے 

Aug 27, 2025 | 21:34:PM
مون سون بارشیں،ابتک ہونیوالے  جانی و مالی نقصانات کے اعداد و شمار جاری،آج 7 لوگ مارے گئے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نیشنل ڈیزاسٹرز منیجمنٹ اتھارٹی  ( این ڈی ایم اے ) کا کہنا ہے کہ ملک میں موسمی صورتحال کے باعث آج 7 افراد جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوئے ۔اور  26 جون سے 27 اگست تک 809 لوگ اللہ کو پیارے ہوچکے ہیں۔

 این ڈی ایم اے  کے مطابق آج جاں بحق ہونے والے 4 افراد  کا تعلق پنجاب اور 3 کا آزاد کشمیر سے ہے،تمام زخمی افراد کا تعلق پنجاب سے ہے ،زخمی ہونے والوں میں 5 مرد 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 363 مکانات کو نقصان پہنچا  جبکہ 3 مویشی ہلاک ہوئے،26 جون سے 27 اگست تک 809 لوگ جاں بحق اور 1100 لوگ زخمی ہوچکے ہیں ،مجموعی طور پر اب سے زیادہ 479 لوگ خیبرپختونخوا میں جاں بحق ہوچکے ہیں، پنجاب میں 169،سندھ میں 57،بلوچستان میں 24 لوگ جاں بحق ہوچکے ہیں،گلگت بلتستان میں 45،کشمیر میں 23 اور اسلام آباد میں 8 لوگ جاں بحق ہوچکے ہیں، مجموعی طور پر 7828 گھروں کو نقصان پہنچ چکا ہے،5587 مویشی بھی جان سے جان چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  آئندہ ہفتے چین میںSCO اجلاس کے دوران شہباز شریف کی اہم  ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں طے