ننکانہ، دو منزلہ عمارت گرنے سے ماں اور دو بچے جاں بحق

Aug 27, 2025 | 22:29:PM
ننکانہ، دو منزلہ عمارت گرنے سے ماں اور دو بچے جاں بحق
کیپشن: زمین بوس گھر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد عباس)ننکانہ صاحب میں دو منزلہ عمارت زمین بوس ہونے سے ملبے تلے دب کر ماں اور 2بچے جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ننکانہ صاحب میں  بچیکی سٹی محلہ اسلام پورہ میں زیر تعمیر2 منزلہ عمارت اچانک زمین بوس ہو گئی،ملبے تلے دب کر 2 بچے اور ماں جاں بحق ہو گئے،

ریسکیو عملہ نے ملبے نیچے دبے دونوں بچوں اور ماں کی ڈیڈ باڈیز نکال لیں ، جاں بحق ہونے والے کی شناخت 14 سالہ آمنہ ، 12 سالہ معظم اور 35 سالہ شہناز کے ناموں سے ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:وزیرٹرانسپورٹ تیزرفتاری پر 80ہزار روپے کا چالان کٹوا بیٹھے