ثناء اللہ مستی خیل کا پی اے سی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان

Aug 27, 2025 | 18:32:PM
ثناء اللہ مستی خیل کا پی اے سی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)  کے رہنما ثناءاللہ مستی خیل نے قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔

ثناء اللہ مستی خیل نے کہا کہ پارٹی ارکان میٹنگ کر کے پی اے سی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کریں گے، پی ٹی آئی نے تمام کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

اعلان کرنے کے بعد ثناء اللہ مستی خیل پی اے سی کمیٹی روم چھوڑ کر چلے گئے۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا پی ٹی آئی کے تمام ممران آج پی اے سی میں شرکت نہیں کریں گے؟ جس پر ثناء اللہ مستی خیل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے کچھ ممبران کو میسج پہنچ گیا ہے کچھ کو نہیں پہنچا۔

 یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کے دو اراکین اسمبلی  قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی