ملک بھر کیلئے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1.69 روپے سستی ہونے کا امکان 

Aug 27, 2025 | 16:09:PM
ملک بھر کیلئے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1.69 روپے سستی ہونے کا امکان 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی سمیت ملک بھر کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی ہونےکا امکان ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جولائی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی ایک روپے 69 پیسےفی یونٹ سستی کرنےکی درخواست پر نیپرا میں کل سماعت ہوگی۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے جولائی 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرامیں جمع کرا رکھی ہے جس پر کل سماعت ہوگی۔

ای سی سی کی پالیسی گائیڈلائنز کے تحت ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک پر بھی ہوگا، ای سی سی نے ملک بھر کے لیے یکساں فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ لاگوکرنےکی منظوری دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ  

بجلی کا بنیادی ٹیرف اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ملک بھر کے لیے یکساں طور پر لاگو ہوتی ہے اور اب ای سی سی کے نئے فیصلے کے تحت ماہانہ ایڈجسٹمنٹ بھی کراچی سمیت ملک بھر کے لیے یکساں لاگو ہوا کرے گی۔