1500واں جشن ولادت رسولؐ:یادگاری ڈاک ٹکٹ اور سکہ جاری کرنے کی تجویز
یہ قدم قوم کی اخلاقی و تہذیبی بنیادوں کی تجدید بنے گا،گورنرسندھ کامران ٹیسوری کاوزیراعظم کوخط
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیراعظم شہبازشریف کو اہم خط کر 1500ویں جشن ولادت رسولؐ کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ اور سکہ جاری کرنے کی تجویزدیدی۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیراعظم شہبازشریف کولکھے گئے خط میں کہاہے کہ یادگاری ڈاک ٹکٹ و سکہ حضورؐکی سیرت کو خراجِ عقیدت ہوگا، یہ اقدام قوم کی اخلاقی و تہذیبی بنیادوں کی تجدید بنے گا۔
یہ بھی پڑھیں:متحدہ عرب امارات میں 5 ستمبر کوعام تعطیل کا اعلان
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے خط میں حضورؐکے 1500ویں ولادتِ باسعادت کےعظیم موقع کو قومی سطح پر منانے کی سفارش کرتے ہوئے کہاہے کہ یادگاری ڈاک ٹکٹ و سکہ آئندہ نسلوں کے لئے پیغامِ محبت و امن اور عالمِ اسلام میں مثبت پیغام ہوگا۔