سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ، ڈالر بھی سستاہوگیا
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بسیم افتخار)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ہے اور انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 49 ہزار کی نفسیاتی حد کو چھو لیا جبکہ تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر بھی سستا ہو گیا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی اور کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 602 پوائنٹس کا اضا فہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ ، 49 ہزار37 کی سطح پر پہنچ گیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:این اے 129 ضمنی الیکشن :امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ ہوگئے
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ہو گئی ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 6 پیسے کی کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے 80 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔