این اے 129 ضمنی الیکشن :امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خادم)این اے 129 ضمنی الیکشن کے لئے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ ہوگئے۔
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ارسلان احمد کو گیزر اورمسلم لیگ ن کے محمد نعمان کو شیر کا نشان الاٹ ہواہے۔
تحریک لبیک کے امیدوار وقاص احمد کو کرین،اسد کریم کلواڑ کو گیس سلنڈر ،نجاش خان کو کرکٹ سٹمپس ،بلال لیاقت کو ٹاور ،جواد علی سید کو سیکسو فون ،سہیل عارف کو دروازے اورعظیم یاسین کو ریڈیو کا نشان الاٹ ہواہے۔
عمران اشرف کو بیج ،عمران علی کو فریج ،لیاقت جان کو لیپ ٹاپ ,محمد عمر جمیل کو ٹی شرٹ ،محمد یاسین کو ٹرائی سائیکل ،میاں اویس کو آئل سٹوواورمیاں عفان کو ریکٹ کا انتخابی نشان الاٹ ہواہے۔
یہ بھی پڑھیں:سینیٹ ضمنی الیکشن :رانا ثنااللہ کےکاغذات نامزدگی منظور،اپیل جرمانے کیساتھ خارج
این اے 129 میں ضمنی انتخاب 18 ستمبر کو ہوگا،پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔