سینیٹ ضمنی الیکشن :رانا ثنااللہ کےکاغذات نامزدگی منظور،اپیل جرمانے کیساتھ خارج

Aug 27, 2025 | 10:10:AM
سینیٹ ضمنی الیکشن :رانا ثنااللہ کےکاغذات نامزدگی منظور،اپیل جرمانے کیساتھ خارج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)رانا ثنااللہ کے سینیٹ کے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی کی منظوری دیتے ہوئے الیکشن ٹربیونل نے اپیل جرمانے کیساتھ خارج کردی۔
جسٹس خالد اسحاق پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے ایڈووکیٹ محمد آفاق کی اپیل پر سماعت کی،ایڈووکیٹ محمد آفاق نے رانا ثناء اللہ کے کاغذات نامزدگی کیخلاف اپیل دائر کی تھی،رانا ثناءاللہ کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل ملک جاوید اعوان پیش ہوئے۔
درخواست گزار ایڈووکیٹ محمد آفاق ایڈوکیٹ نے پیش ہوکر اپنا مؤقف پیش کیا،جسٹس خالد اسحاق نے درخواست گزار سے استفسارکیاکہ کیا آپ نے اعتراضات فائل کئے تھے ؟ وکیل درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف اختیارکیاکہ میں نے اعتراضات فائل کئے ہیں ، جسٹس خالد اسحاق نے کہااعتراضات کی کاپی کہاں ہے؟،وکیل محمد آفاق نے کہاوہ میرے پاس نہیں، جسٹس خالد اسحاق نے کہاآپ ووٹر نہیں ، اعتراضات کیسے دائر کر سکتے ہیں ، وکیل درخواست گزار محمد آفاق نے کہاووٹر نہ بھی ہو تو اعتراض داخل کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا ضمنی انتخابات اور قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دینے کا اعلان
 جسٹس خالد اسحاق نے کہااگر آپ کی اپیل خارج ہوئی تو 5لاکھ جرمانہ کروں گا،عدالت کا قیمتی وقت ضائع کرنے پر آپ کو جرمانہ ہوگا ،یہ وقت آپ کا یا میرا نہیں ، غریب لوگوں کا ہے،آپ تجویز کنندہ ہیں نہ تائید کنندہ ، اپیل کیسے دائر کرسکتے ہیں ؟
درخواست گزار ایڈووکیٹ محمد آفاق ٹریبونل میں تسلی بخش جواب نہ دے سکاجس پرالیکشن ٹریبونل نے محمد آفاق کو 5لاکھ جرمانہ کرتے ہوئے اپیل خارج کردی۔