”خوبصورت لڑکے کو انگلش میں کیا بولتے ہیں“نادیہ حسین نے ایسا جواب دیدیاکہ ویڈیو وائرل ہو گئی 

Aug 27, 2021 | 22:35:PM
”خوبصورت لڑکے کو انگلش میں کیا بولتے ہیں“نادیہ حسین نے ایسا جواب دیدیاکہ ویڈیو وائرل ہو گئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)معروف اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کی ایک اور ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
اداکارہ کی جانب سے ویڈیو انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ہے ،ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے ”میرے حیرت انگیز اور خوبصورت شوہرکیلئے“۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ بہت سنجیدہ دکھائی دی رہی ہیں، اچانک ایک شخص نادیہ حسین سے سوال کرتا ہے کہ ”خوبصورت لڑکے کو انگلش میں کیا بولتے ہیں“جس کے جواب میں اداکارہ شرماتے ہوئے کہتی ہے”آئی لو یو“۔جس کے بعد ویڈیو میں قہقہوں کی آواز سنائی دیتی ہے ۔
نادیہ حسین کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیاصارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے، ابتک اس ویڈیو کو تقریباً75 ہزار کے قریب لوگ دیکھ چکے ہیں، کمنٹس میں سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کی خوبصورتی بھی سراہ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ”ڈینیئل ویبر سے شادی کیوں کی؟ “سنی لیون نے اہم انکشاف کر دیا